Vitar Ki Kitni Rakat Hain

وتر کی کتنی رکعات ہیں

Please enter a valid URL
علمائے دیوبند کی دینی خدمات

Audio MP3

00:00
00:00

آقا کے وفا دار ہیں علماء دیوبند

وتر کی کتنی رکعات ہیں

1 Comment

  1. ....

    February 17, 2025 at 10:45 pm

    *آپ وتر کیسے پڑهیں*

    ازافادات متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گهمن صاحب

    وتر کی کیفیت یہ ہے کہ وتر کو دو تشہد اور ایک سلام سے ادا کیا جائے۔اس پر احادیث صحیحہ مرفوعہ، آثار صحابہ و اجماع امت موجود ہیں۔

    نوٹ : احادیث میں نماز وتر کو مغرب کی طرح اد اکرنے کا حکم دیا گیا ہے لہٰذا نماز وتر دو قعدوں اور ایک سلام سے ادا کی جائے گی فرق اتنا ہے کہ وتر کی تینوں رکعتوں میں قراءة فاتحہ اور سورة ہوگی تیسری رکعت میں قنوت وتر اور رفع الیدین ہوگا۔

    *احادیث مرفوعہ اور کیفیتِ وتر*

    1⃣: حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی مرفوع روایت ہے:

    کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوتر بثلاث یقرء فی الاولیٰ بسبح اسم ربک الاعلیٰ وفی الرکعۃ الثانیۃ بقل یا ایہا الکافرون وفی الثالثۃ بقل ہو اللہ احد ولا یسلم الا فی آخرہن۔
    ( سنن نسائی ج1ص248)

    ترجمہ:آپ علیہ السلام تین رکعات وتر پڑھتے تھے پہلی رکعت میں سبح اسم ربک الاعلیٰ اور دوسری رکعت میں قل یا ایہا الکافرون اور تیسری رکعت میں قل ہو اللہ احد پڑھتے تھے اور صرف آخری رکعت میں سلام پھیرتے تھے۔
    2⃣: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی مرفوع روایت:ثم اوتر بثلاث لا یفصل فیہن ۔
    (مسند احمد ج6ص156 رقم 25101)

    ترجمہ: آپ علیہ السلام تین رکعت وترایک سلام سے پڑھتے تھے ۔

    3⃣: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی مرفوع حدیث ہے: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوتر بثلاث لا یسلم الا فی آخرهن-
    (مستدرک حاکم ج 1 ص 608)

    ترجمہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعات وتر پڑھتے تھے اور آخر میں سلام پھیرتے تھے۔

    نوٹ : اس کے بعد امام حاکم فرماتے ہیں: وھذا وتر امیر المومنین عمر بن خطاب وعنہ اخذہ اہل المدینہ۔

    یہی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے وتر ہیں اور ان سے اہل مدینہ نے یہی عمل لیا ہے۔

    4⃣: عن ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہو سلم لا فصل فی الوتر-
    (جامع المسانید ج1ص402)

    ترجمہ: حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں آپ علیہ السلام نے فرمایا وتر میں (سلام کا)فاصلہ نہیں ہے۔

    *احادیث مرفوعہ اور کیفیت وتر*

    5⃣: عن عائشۃرضی اللہ عنہا قالت کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم لا یسلم فی الرکعتین الاولیین من الوتر۔
    (مستدرک حاکم ج1ص607 کتاب الوتر)

    ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر کی پہلی دو رکعتوں کے بعد سلام نہیں پھیرتے تھے۔

    6⃣: عن عبداللہ قال ارسلت امی لیلۃلتبیت عند النبی منتظر کیف یوتر فباتت عند النبی صلی اللہ علیہ وسلم فصلی ما شاء اللہ ان یصلی حتی اذا کان آخر اللیل واراد الوتر ۔۔۔۔الخ
    (الاستیعاب لابن عبدالبر ص934 رقم 742)

    ترجمہ: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی والدہ کو بھیجا کہ آپ علیہ السلام کے گھر رات گزاریں اور دیکھیں کہ آپ علیہ السلام وتر کس طرح پڑھتے ہیں چنانچہ انہوں نے آپ علیہ السلام کے ہاں رات گزاری پس آپ علیہ السلام نے رات میں جتنا اللہ کو منظور ہوا نماز پڑھی جب رات کا آخری حصہ ہوا آپ علیہ السلام نے وتر پڑھنے کا ارادہ کیا تو پہلی رکعت میں سبح اسم ربک الاعلیٰ اور دوسری رکعت میں قل یا ایہا الکافرون پڑھی پھر قعدہ کیا۔ پھر سلام پھیرے بغیر کھڑے ہو گئے اور تیسری رکعت میں (سورة قل ھوا للہ احد) پڑھی یہاں تک کہ جب اس سے فارغ ہوئے تو تکبیر کہی دعائے قنوت پڑھی اور جو اللہ کو منظور تھا دعائیں کی اورتکبیر کہی رکوع کیا ۔

    *قول رسول آثار صحابہ اور کیفیت وتر*

    عن ابن عمر رضی اللہ عنہما قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم صلوة المغرب وتر النہار فاوتروا صلاۃ اللیل ۔
    (مصنف عبدالرزاق ج2ص401 )

    ترجمہ: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی علیہ السلام نے فرمایا مغرب کی نماز دن کی وتر ہیں تو رات کی وتر بھی پڑھا کرو۔

    نوٹ : یعنی جیسے مغرب کی نماز دو تشہد ایک سلام کے ساتھ ہے ایسے ہی وتر کی نماز بھی دو تشہد اور ایک سلام سے ہوگی ۔

    : عن عقبۃ بن مسلم قال سالت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما عن الوتر فقال اتعرف وتر النہار قلت نعم صلوٰۃ المغرب قال صدقت او احسنت ۔
    (طحاوی ج1ص197 باب الوتر )

    ترجمہ: حضرت عقبہ بن مسلم فرماتے ہیں میں نے وتر کے بارے میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا۔ تو انہوں نے فرمایا کیا دن کے وتر جانتے ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں !مغرب کی نماز۔ انہوں نے فرمایا تو نے سچ کہا یا احسنت فرمایا، تو نے اچھا کہا۔

    *اجماعِ امت اورکیفیت وتر*

    1⃣: عن الحسن قال اجمع المسلمون علی ان الوتر ثلاث لا یسلم الا فی آخرهن.
    ( مصنف ابن ابی شیبہ ج2ص194 رقم 177)

    ترجمہ: اہل اسلام کا اس بات پر اجماع ہے کہ وتر تین رکعات ہیں ان کی صرف آخری رکعت میں سلام ہے۔

    2⃣: قد اجمعوا ان الوتر ثلاث لا یسلم الا فی آخرهن ۔
    (طحاوی ج1ص207 باب الوتر )

    ترجمہ: اس بات پر اجماع کیا ہے کہ وتر تین رکعات ایک سلام کے ساتھ ہیں۔

    *دعائے قنوت کے وقت رفع یدین*

    وتر کی تیسری رکعت میں قرأت سے فارغ ہوکر تکبیر کہنا اور رفع یدین کرنا احادیث صحیحہ سے ثابت ہے۔

    1⃣: عن ابی عثمان قال کان عمر یرفع یدیہ فی القنوت ۔
    (جزء رفع الیدین مترجم ص346)

    *ترجمہ:* ابو عثمان کہتےہیں حضرت عمر قنوت کے وقت رفع الیدین کرتے تھے۔

    2⃣: عن عبداللہ انه کان یقرء فی آخر رکعۃ من الوتر قل ہو اللہ احد ثم یرفع یدیہ ویقنت قبل الرکعۃ ۔
    (جزء رفع الیدین مترجم ص346)

    *ترجمہ:* حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ وتر کی آخری رکعت میں قل ہوا للہ احد پڑھتے تھے پھر رفع الیدین کرتے اور رکوع سے پہلے قنوت پڑھتے تھے۔

    3⃣: عن الاسود عن عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ انہ کان یرفع یدیہ فی قنوت الوتر ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ج4ص531)

    *ترجمہ:* حضرت اسود رحمہ اللہ فرماتے ہیں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ وتر میں قنوت کے وقت رفع الیدین کرتے تھے۔

    *فائدہ:* خود غیر مقلدین کے علماء کرام بھی اس بات کے قائل ہیں کہ ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کے متعلق کوئی صحیح روایت نہیں ہے۔

    1⃣: صحیح حدیث سے صراحۃ ہاتھ اٹھا کر یا باندھ کر قنوت پڑھنے کا ثبوت نہیں ملتا ۔ (فتاویٰ علماء حدیث ج3ص206)

    2⃣: دعا قنوت وتر میں ہاتھ اٹھانے کے متعلق کوئی صحیح مرفوع روایت نہیں ہے ۔
    (نماز نبوی ص237)

    3⃣: بعض صحابہ کرام سے وتروں میں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کے بارے میں ضعیف آثار بھی ملتے ہیں بہتر یہ ہے کہ قنوت وتر میں ہاتھ نہ اٹھائے جائیں ۔
    (حاشیہ صلوۃ الرسول ص297)

Leave A Reply

بیانات

BAYAN: Kya Taraweeh or Tahajud Aik Namaz Ha

کیا تراویح اور تہجد ایک ہی نماز ہے | مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا سفر

BAYAN: Kye Imam Abu Hanifa Hadees Ke Khalaf Hein Ya Nahin

 حضرت امام ابو حنیفہ اور علم حد |  کیا امام ابوحنیفہؒ حدیث کے خلاف ہین یا نہیں؟ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ حدیث کے معاملے میں امام بخاری رحمہ اللہ سے بھی زیادہ محتاط اور کیا احناف حدیث کے خلاف قیاس پر چلتے ہیں امیر ملت نمونہ اسلاف حضرت مہتمم صاحب دار العلوم دیوبند کا

BAYAN: Sunnat Namaz Faltoo Namaz he – Engineer Ali Mirza

سنت نماز فالتو نماز - نیم رافضی انجینئر علی مرزا گستاخ صحابہ کا بیان