Hazrat Abdulllah bin Umar Razi Allah Anho aur Tark Rafa Yadin – Daleel Number 5

حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ترک رفع یدین دلیل نمبر 5

Sharing is Caring

حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ترک رفع یدین دلیل نمبر 5

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے رویات ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

ترفع الیدی فی سبعۃ مواطن عند افتتاح الصلٰوۃ واستقبال البیت والصفا والمروۃ والموقفین والجمرتین (بحوالہ نصب الرایہ ص391، ج1)

رفع الیدین سات مقامات پر کیا جائے۔ ابتداء نماز کے وقت ۔ بیت اللہ کی زیارت کے  وقت ۔ صفا اور مروہ پہاڑی پر قیام کے وقت ۔ وقوف عرفہ اور مزدلفہ کے وقت، رمی الجمار کے وقت

اس حدیث سے بھی ثابت ہوا کہ رفع الیدین صرف افتتاح صلوۃ کے وقت ہے نماز کے اندر رکوع سجود اور قیام الی الثالثہ کے وقت نہیں اور ہمارا مدعا بھی اتنا ہی ہے ۔ اس روایت پر کئی داخلی اور خارجی اعتراضات کئے گئے ہیں جن میںسے ایک یہ ہے کہ سا کی سند میں محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ راوی ہے جو قوی نہیں ہے۔

جواب: بلا شبہ اس راوہ پر بعض محدیثین کرام ؒ نے جرح کی ہے لیکن اس کو ثقہ کہنے والے بھی موجود ہیں امام دارقطنی ؒ فرمتے ہیں۔ ثقۃ فی حفظہٖ شئی۔ (الدار قطنی ص46،ج2) میں انکی ایک حدیث کے بارے میں محدیثین کرام سے فیصلہ یوں نقل کرتے ہیں قالو ہذا اسناد صحیح ان کی مزید توثیق حضرت براء رضی اللہ عنہ بن عازب رضی اللہ عنہ کی حدیث ترک رفع الیدین میں بیان کی جائے گی بہر حال یہ حدیث بقول ابن قیم صحیح ہے۔ اور قابل احتجاج۔ دوسرا اعتراض یہ ہے کہ یہ حدیث حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے مرفوع نہیں اس کا جواب یہ ہے کہ اصول حدیث کے لحاظ سے اس کا مرفوع ہونا ہی مسلم ہے اگر موقوف بھی ہو تو حکماََ مرفوع ہے کیونکہ اس میں قیاس کو کیا دخل ہو سکتا ہے؟ اگر یہ روایت موقوف بھی ہو تب بھی ہمارا استدلال صحیح ہے کما لا یخفی۔

Rafa Yadyn (Arabic) Na Karne Ke Delail

“عن عقلمة عن عبد الله بن مسعود عن النبي صلی  الله علیه وسلم أنه کان یرفع یدیه في أوّل تکبیرة ثم لایعود”. (شرح معاني الآثار، للطحاوي ۱/ ۱۳۲، جدید ۱/ ۲۹۰، رقم: ۱۳۱۶)

رفع الیدین نہ کرنے کے دلائل

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی  اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ صرف شروع کی تکبیر میں دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے، پھر اس کے بعد اخیر نماز تک نہیں اٹھاتے تھے۔

Proof of Not doing Rafa Yadain as per Very Important Sahabi

“Main ne Nabi Kareem Muhammed(ﷺ) aur Hazrat Abu Bakar (رضي الله عنه) wa Umar (رضي الله عنه) ke peeche Namaz parhi, In Hazraat ne sirf Takbeer-e-Tehreemah ke waqt Rafaul-Yadain kiya.”

Narrated by Hazrat Abdullah ibn Masood (رضی  اللہ عنہ), close Sahabi of Rasoolullah (حضور صلی اللہ علیہ وسلم)

Rafa Yadyn Na Karne ka Saboot

Hazrat Abdullah Ibn Masud – (رضي الله عنه), very important Sahabi said: I performed Salaat (Namaz) with Nabi Kareem Muhammed (ﷺ), with Hazrat Abu Bakr (رضي الله عنه) and Hazrat Umar (رضي الله عنه). They did not raise their hands (Rafa-ul-Yadain) except at the time of the first Takbeer in the opening of the Salaat.

Tags (Categories)

بیانات